لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سمارٹ سٹی ویژن کے تحت واسا پنجاب تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کی جانب گامزن ہے۔ واٹر آپریٹر پارٹنرشپ پروگرام کے تحت پنجاب کے واساز میں جدید آئی ٹی اصلاحات کا نفاذ کیا جائے گا۔
ابتدائی مرحلے میں واسا لاہور، مری، اوکاڑہ، ساہیوال اور حافظ آباد کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت واسا ہیڈ آفس لاہور میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں ڈی جی واسا طیب فرید، ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ ولید بیگ اور متعلقہ اضلاع کے ایم ڈیز شریک ہوئے، جبکہ ڈائریکٹر مدثر جاوید نے شرکاء کو منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔