وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف میٹرک و انٹرمیڈیٹ پوزیشن ہولڈرز سے ملاقات اور انعامات تقسیم کریں گی

01:32 PM, 2 Oct, 2025

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن ہولڈرز طلباء سے ملاقات کریں گی۔ اس موقع پر ہر تعلیمی بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز کو میڈلز، سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات بھی دیے جائیں گے۔

یہ پروگرام پنجاب کی تاریخ میں ایک اہم قدم ہے جہاں صوبہ بھر سے بہترین اساتذہ کو بھی "ایجوکیشن چیمپئن" کا خصوصی خطاب دیا جائے گا، تاکہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں