پی ڈی ایم اے پنجاب کی بارشوں کی وارننگ، صوبے کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان

03:40 PM, 2 Oct, 2025

لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آج رات سے 7 اکتوبر تک صوبے بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق، شمالی اور وسطی پنجاب کے کئی اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث سیلابی صورتحال کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ مغربی ہوائیں صوبے کے شمالی حصے میں داخل ہو چکی ہیں، جو خاص طور پر راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں بارشوں کی شدت میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔ علاوہ ازیں لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ننکانہ صاحب اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پانی کی سطح میں اضافے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔

مزیدخبریں