پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندیاں عائد کر دیں

03:44 PM, 2 Oct, 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے تحت اب بغیر پیشگی اجازت کے سوشل میڈیا پر حکومتی پالیسیوں یا ذاتی رائے کا اظہار کرنا سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی شہرت یا خود نمائی کے لیے سرگرمیاں انجام نہیں دے سکتے، اور انہیں ہر قسم کے بیانات، تبصروں یا معلومات کے تبادلے میں مکمل احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق یہ پابندیاں فیس بک، ٹوئٹر (ایکس)، انسٹاگرام، یوٹیوب، واٹس ایپ، ٹک ٹاک سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاگو ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق ان ہدایات کا مقصد سرکاری اداروں کی ساکھ، معلومات کی رازداری، اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ہے۔

مزیدخبریں