پنجاب کی جیلوں کی فضائی نگرانی کے لیے 41 جدید ڈرونز خریدنے کا فیصلہ، 5 کروڑ کی سمری حکومت کو ارسال

03:43 PM, 2 Sep, 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی جیلوں کی سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 41 جدید ہائی ریزولوشن ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ڈرونز کو لاہور سمیت پنجاب کی تمام اہم جیلوں میں روزانہ کی بنیاد پر فضائی نگرانی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق، یہ ڈرونز جیلوں کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی پر ہمہ وقت نظر رکھنے، مشتبہ سرگرمیوں کی فوری نشاندہی اور ہنگامی حالات میں مؤثر ردِعمل کے لیے استعمال ہوں گے۔

ڈرونز آپریٹ کرنے کے لیے متعلقہ عملے کو خصوصی تربیت دی جائے گی تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس منصوبے کے لیے 5 کروڑ روپے کے فنڈز کی سمری حکومت پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے، جس کی منظوری کے بعد خریداری کا عمل شروع کیا جائے گا۔

مزیدخبریں