12 ربیع الاول پر 6 ستمبر کو ملک بھر میں چھٹی کا اعلان

10:06 PM, 2 Sep, 2025

اسلام آباد :  عید میلاد النبی ﷺ  پر ہفتہ، 6 ستمبر 2025 کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ تعطیل نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یومِ ولادت (12 ربیع الاول) کے موقع پر دی گئی ہے۔

ملک بھر میں یہ دن عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہو گا، جبکہ ملک بھر میں محافلِ میلاد، جلوس، درود و سلام اور سیرت النبی ﷺ پر تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

گلیوں، عمارتوں اور مساجد کو چراغاں سے سجایا جائے گا، اور شہری مذہبی جوش و خروش کے ساتھ نبی ﷺ سے محبت کا اظہار کریں گے۔

مزیدخبریں