لاہور بورڈ نویں جماعت کا نتیجہ جاری، 53 فیصد سے زائد امیدوار ناکام

12:05 PM, 2 Sep, 2026

لاہور: لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی نتیجہ جاری کردیا گیا ہے۔

امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 80 ہزار 676 امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے 1 لاکھ 30 ہزار 543 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا مجموعی تناسب 46.51 فیصد رہا، جبکہ 53 فیصد سے زائد طلبہ و طالبات کامیاب نہ ہوسکے۔

نتائج کے مطابق بڑی تعداد میں طلبہ کے ناکام ہونے کے باعث نویں جماعت کے امتحانات میں کامیابی کی شرح گزشتہ برسوں کے مقابلے میں توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

مزیدخبریں