پنجاب حکومت کا منشیات و ٹریفک قوانین پر سخت ایکشن، ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابیاں

03:46 PM, 3 Dec, 2025

لاہور :پنجاب میں منشیات کے خلاف حکومت نے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی ہے، اور صوبے میں منشیات فروشوں کے خلاف تاریخ کا سب سے سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس کارروائی کی براہِ راست نگرانی وزیراعلیٰ پنجاب خود کر رہی ہیں، تاکہ کوئی بھی بااثر ملزم قانون سے بچ نہ سکے۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت چھوٹے یا بڑے، کسی بھی منشیات فروش کو نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بھی سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، کیونکہ بغیر لائسنس گاڑی چلانا دنیا بھر میں جرم ہے اور چھوٹے بچے جو رکشہ چلا رہے ہیں، وہ اپنی جان کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ اس پروگرام کی عالمی سطح پر تعریفیں ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے یہ اقدامات ماحولیاتی بہتری میں بھی مؤثر ثابت ہوئے ہیں، جس کے باعث رواں سال سموگ میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔

سینیئر وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ قوانین اور اقدامات کے تحت صوبے میں قانون کی حکمرانی اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں