لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں پتنگ بازی کے حوالے سے اہم قانون سازی کرتے ہوئے کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2025 نافذ کر دیا ہے۔
آرڈیننس کے تحت اب پنجاب میں پتنگ بازی صرف ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے ممکن ہوگی۔ اس قانون میں پتنگ بنانے، فروخت کرنے اور پتنگ باز تنظیموں کے لیے رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے، اور رجسٹریشن کے بعد ہی پتنگ سازی اور فروخت کا لائسنس جاری کیا جائے گا۔
یہ اقدام صوبائی حکومت کی جانب سے عوامی حفاظت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، تاکہ پتنگ بازی سے پیدا ہونے والے حادثات اور خطرات میں کمی لائی جا سکے۔