لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے کے تحت محکمہ داخلہ نے جیل خانہ جات میں اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
اس سلسلے میں محمد اظہر جاوید کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ اصغر علی کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ملتان تعینات کیا گیا ہے۔ ارشد علی وڑائچ کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور مقرر کیا گیا ہے۔