ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی امیگریشن عملے کے ساتھ اہم اجلاس، انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی سفر کی روک تھام پر زور

04:51 PM, 3 Dec, 2025

لاہور: ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی سفر کی روک تھام کے لیے امیگریشن عملے کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی، جس میں مؤثر اقدامات پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا تفصیلی دورہ بھی کیا، جہاں امیگریشن کاؤنٹرز اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

نیو نیوز کے نمائندہ لاہور علی مرزا کے مطابق یہ اقدامات انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی سفر کی روک تھام کو یقینی بنانے اور مسافروں کی سہولت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں