پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، لاہور میں کنفرم مریضوں کی تعداد 744 تک پہنچ گئی

04:52 PM, 3 Dec, 2025

لاہور: پنجاب بھر میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے لاہور میں ایک مریض شامل ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی مجموعی تعداد 4,244 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ لاہور میں یہ تعداد 744 ہو گئی ہے۔

نیو نیوز کے نمائندہ لاہور محسن اعوان کے مطابق محکمہ صحت نے شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور متاثرہ علاقوں میں اسپرے اور صفائی کے اقدامات جاری ہیں۔

مزیدخبریں