لاہور :لاہور میں بسنت کے پیشِ نظر پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی اور چیکنگ کا نظام انتہائی سخت کر دیا ہے۔ اسی سلسلے میں مجاہد سکواڈ نے محمود بوٹی ناکہ پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اور غیر منظور شدہ پتنگوں کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سفارتی اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مجاہد سکواڈ نے ناکہ محمود بوٹی پر مشکوک گاڑی کی تلاشی لی، جس کے نتیجے میں حکومتی ہدایات کے برعکس منتقل کی جانے والی 3700 نان رجسٹرڈ پتنگیں برآمد کر لیں۔ پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف پنجاب ریگولیٹری ایکٹ کے تحت تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں دھاتی ڈور اور غیر قانونی پتنگوں کی فروخت و سپلائی پر مکمل پابندی ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
شہر کے تمام داخلی راستوں پر ناکہ بندی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ بسنت کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
لاہور پولیس کی بڑی کارروائی: محمود بوٹی ناکہ پر ہزاروں غیر قانونی پتنگوں کی سپلائی ناکام، ملزم گرفتار
07:00 PM, 3 Feb, 2026