مشن پولیو فری پنجاب: وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا راولپنڈی میں مہم کا معائنہ

07:09 PM, 3 Feb, 2026

راولپنڈی :صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے پنجاب کو پولیو سے پاک کرنے کے عزم کے تحت راولپنڈی کی فوجی کالونی میں انسدادِ پولیو مہم کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حسن وقاص چیمہ اور محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

خواجہ عمران نذیر نے ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ لاہور کو پولیو وائرس سے پاک کرنے کے بعد اب ہمارا ہدف پورے صوبے سے اس مرض کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔

مزیدخبریں