لاہور :محکمہ داخلہ پنجاب نے بسنت کے ایام میں ہوائی سفر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے لیزر لائٹس اور آسمان کو متاثر کرنے والی دیگر روشنیوں کے استعمال پر سخت پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، خصوصاً ایئر پورٹ کے اطراف اور فلائٹ پاتھ والے علاقوں میں درج ذیل اشیاء پر مکمل پابندی ہوگی ۔سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بسنت کے دوران رات کے وقت استعمال ہونے والی یہ تیز روشنیاں پائلٹس کی بصارت میں خلل پیدا کرتی ہیں، جس سے جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران بڑے حادثات کا خدشہ رہتا ہے۔
حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
بسنت پر لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
07:11 PM, 3 Feb, 2026