آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے چارج سنبھال لیا، امن و امان اور پولیس ویلفیئر اولین ترجیح قرار

07:41 PM, 3 Feb, 2026

لاہور  پنجاب پولیس کے نئے سربراہ راؤ عبدالکریم نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ چارج سنبھالنے کے فوراً بعد انہوں نے سینٹرل پولیس آفس (CPO) میں سینئر افسران کا ایک اہم اجلاس طلب کیا جس میں محکمے کی ترجیحات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور اے آئی جیز سمیت پنجاب پولیس کے تمام اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ نئے آئی جی پنجاب کو محکمے کے مختلف شعبوں اور صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے اپنی پالیسی بیان کرتے ہوئے درج ذیل نکات پر زور دیا۔ 
 شہریوں کی جان، مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔     صوبے بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنا ناگزیر ہے۔
 آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ پولیس فورس اور نچلے درجے کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے جاری منصوبوں کو مزید تیز کیا جائے تاکہ فورس کا مورال بلند رہے۔
آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کریں اور تھانہ کلچر میں بہتری لانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔

مزیدخبریں