گلف نیوز نے ستھرا پنجاب کو دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ نظام قرار دے دیا

11:56 AM, 3 Jan, 2026

لاہور:ستھرا پنجاب پروگرام کی شہرت اب گلف ممالک تک بھی پہنچ گئی ہے۔ گلف نیوز نے پروگرام کو دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ نظام قرار دیا ہے، جسے عالمی معیار کی کلائمیٹ سمارٹ اربن گورننس کے طور پر سراہا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کے زیرِ قیادت روزانہ 50 ہزار ٹن کچرا ٹھکانے لگانے کے لیے 30 ہزار گاڑیاں اور ڈیڑھ لاکھ ورکرز فیلڈ میں کام کر رہے ہیں۔
یہ پروگرام نہ صرف شہریوں کے لیے صفائی کے اعلیٰ معیار کو یقینی بناتا ہے بلکہ پاکستان کی ماحولیاتی صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ میں ایک عالمی مثال بھی قائم کر چکا ہے۔

مزیدخبریں