سمن آباد پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ اور ساتھی گرفتار

06:08 PM, 3 Jan, 2026

لاہور:نئے سال کے آغاز پر لاہور کے علاقے سمن آباد پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے مشہور موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ ناصر عرف "ناصر لنگڑا" اور اس کے ساتھی گرفتار کر لیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ملزمان ماسٹر چابیوں کے ذریعے انتہائی شاطر طریقے سے وارداتیں کرتے تھے۔ ناصر لنگڑے کے ساتھی اسے بھکاری کے روپ میں لے کر جاتے، اور وہ ماسٹر چابی سے تالے کھول کر فرار ہو جاتا۔ بعد ازاں ساتھی شہباز اور شکیل موٹر سائیکل چوری کر کے ناصر لنگڑے کو بٹھا کر فرار ہو جاتے تھے۔

سمن آباد پولیس نے تمام ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں