پاکستان کی عالمی سفارتی کامیابیوں کا اعتراف، وزیراعلیٰ پنجاب کا امن و امان پر سخت مؤقف

01:57 PM, 3 Jul, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے نتیجے میں ہونے والے امن معاہدے نے پاکستان کے لیے عالمی سطح پر مثبت پذیرائی پیدا کی ہے۔ ان کے مطابق اس سفارتی کامیابی کا کریڈٹ وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو جاتا ہے جنہوں نے اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعلیٰ نے ’’پیغام امن کمیٹی‘‘ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، جبکہ دہشت گردی اور تخریب کاری میں ملوث عناصر کے خاتمے کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کو عدم استحکام سے بچانے کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنائی جا رہی ہے اور تمام ادارے اس مقصد کے لیے متحرک ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ نے سرگودھا میں بچی کے قتل کے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے واقعات کی خود نگرانی کرتی ہیں۔ انہوں نے کاہنہ کے افسوسناک واقعے پر والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو اکیلا نہ چھوڑیں اور انہیں نہروں کے قریب جانے سے روکیں۔

مزیدخبریں