آئی جی پنجاب عبدالکریم کی پولیس ملازمین اور اہلخانہ سے ملاقات، فوری ریلیف کے احکامات جاری

04:13 PM, 3 Mar, 2026

لاہور: آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل کے حل کے لیے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ملاقات کے دوران آئی جی پنجاب نے متعدد ملازمین اور ان کی فیملیز کے انفرادی مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے لیے احکامات صادر کیے۔
آئی جی پنجاب نے مختلف درخواستوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ کانسٹیبل محمد عامر کی جانب سے تبادلہ منسوخ کرنے کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو معاملے کا جائزہ لینے اور ضروری ہدایات جاری کیں۔
    شہداء کے لواحقین کی فلاح: شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف کے بھتیجے کی پولیس میں بھرتی کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو کیس زیرِ غور لانے اور قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کے جوانوں اور خاص طور پر شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ملازمین کے جائز مسائل کو حل کرنے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی تاکہ فورس مکمل یکسوئی کے ساتھ فرائض سرانجام دے سکے۔

مزیدخبریں