آسمان پر قدرت کا شاہکار: 'فل مون' سے 'بلڈ مون' تک، آج چاند کا رنگ سرخ ہو جائے گا

04:16 PM, 3 Mar, 2026

لاہور / کراچی: فلکیات کے شائقین کے لیے آج کی شام ایک یادگار نظارہ لے کر آ رہی ہے۔ زمین کے سائے میں چھپ جانے کے باعث آج چاند اپنی چمکدار سفید رنگت بدل کر شوخ سرخ مائل یعنی 'بلڈ مون' کی صورت اختیار کر لے گا۔ قدرت کا یہ انوکھا منظر دیکھنے کے لیے ماہرینِ فلکیات اور فوٹوگرافرز نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
محکمہ موسمیات اور ماہرینِ فلکیات کے مطابق چاند گرہن کے اوقات درج ذیل ہوں گے،۔     آغاز شام 4 بج کر 5 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہوگا۔    شام 4 بج کر 34 منٹ پر چاند مکمل طور پر زمین کے سائے میں ہوگا اور اس کی سرخی عروج پر دکھائی دے گی۔   اختتام  رات 7 بج کر 23 منٹ پر چاند گرہن کا یہ عمل مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔

مزیدخبریں