پنجاب میں بادل برس پڑے: لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار

10:18 AM, 3 May, 2026

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں رات گئے ہونے والی موسلا دھار بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کی صورتحال یکسر بدل دی ہے۔ طویل گرمی اور حبس کے بعد ہونے والی اس بارش سے جہاں درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے، وہاں شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔
پچھلے کئی روز سے جاری شدید گرمی اور تپش نے عوام کا جینا محال کر رکھا تھا، لیکن رات گئے اچانک آسمان پر بادلوں کے ڈیرے اور پھر رم جھم نے منظر ہی بدل دیا۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے حبس کا خاتمہ ہو گیا اور گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
    پنجاب کے دیگر اضلاع.  گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور اور گردونواح میں بھی بادل خوب برسے، جس سے گرمی کی لہر دم توڑ گئی۔بارش کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں نے پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ کر لیا۔ مال روڈ، گلبرگ اور فورٹریس اسٹیڈیم جیسے علاقوں میں موسم کا لطف اٹھانے والوں کا رش دیکھا گیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس بارش نے روزمرہ کے کاموں میں نئی تازگی بھر دی ہے۔

مزیدخبریں