PSL-11 فائنل: قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی اور ٹریفک الرٹ، سی ٹی او لاہور میدان میں آگئے

03:25 PM, 3 May, 2026

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں سیزن کے فائنل معرکے کے لیے لاہور پولیس الرٹ ہوگئی۔ سٹی ٹریفک آفیسر (CTO) سید عبدالرحیم شیرازی نے قذافی اسٹیڈیم کا ہنگامی دورہ کر کے ٹریفک اور پارکنگ کے انتظامات کا خود جائزہ لیا۔
سی ٹی او لاہور نے اسٹیڈیم کے اطراف موجود تمام ڈائیورشن پوائنٹس کا دورہ کیا، جہاں ڈی ایس پی گلبرگ اور انچارج سیکیورٹی نے انہیں کھلاڑیوں کی آمد و رفت (موومنٹ) اور سیکیورٹی پروٹوکول پر بریفنگ دی۔ سید عبدالرحیم شیرازی نے ایک ایک پارکنگ اسٹینڈ کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ شائقین کی گاڑیوں کی پارکنگ میں کسی قسم کی بدنظمی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی ایس پی گلبرگ کی جانب سے روٹس پر مکمل سیکیورٹی کلیئرنس کی یقین دہانی کرائی گئی۔
 پارکنگ سے اسٹیڈیم تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری  کی گئی۔سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے دیوانوں کے لیے بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، تاکہ شہری بغیر کسی رکاوٹ کے فائنل میچ کا لطف اٹھا سکیں۔

مزیدخبریں