پنجاب حکومت کا ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام، پولیس اہلکاروں کے لیے آگاہی مراسلہ جاری

02:50 PM, 3 Nov, 2025

لاہور : حکومتِ پنجاب نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کے حوالے سے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو آگاہی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق دو مرلہ یا اس سے زائد زمین رکھنے والے پولیس اہلکار اس منصوبے کے تحت درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ پروگرام کے معیار پر پورا اترنے والے اہلکاروں کو گھر کی تعمیر کے لیے 15 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ سکیم کا مقصد کم آمدنی والے سرکاری ملازمین کو رہائشی سہولتیں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ذاتی گھروں کے خواب کو حقیقت میں بدل سکیں۔

مزیدخبریں