لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ سے شہری شدید پریشان نظر آ رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے چینی کا سرکاری نرخ 179 روپے فی کلو مقرر کر رکھا ہے، مگر مارکیٹ میں چینی 200 روپے فی کلو سے کم دستیاب نہیں۔
شہریوں نے شکایت کی کہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث پرائس کنٹرول کے حکومتی دعوے صرف کاغذوں تک محدود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو مکمل طور پر فعال کرے تاکہ عوام کو چینی سرکاری نرخوں پر دستیاب ہو سکے۔