انسدادِ سموگ آپریشن: ای پی اے کی بڑی کارروائی، آلودگی پھیلانے والا صنعتی یونٹ زمین بوس

03:01 PM, 3 Nov, 2025

لاہور:انسدادِ سموگ آپریشن کے دوران ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) نے لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے آلودگی پھیلانے والا صنعتی یونٹ مسمار کر دیا۔

نمائندہ لاہور رنگ اسامہ  جہانگیر کے مطابق  ترجمان ای پی اے  کا کہنا ہے کہ  کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جس نے ایک ہی رات میں دو بار سیل توڑی۔ اس واقعے پر تھانہ انڈسٹریل ایریا لاہور میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں کاربن کے تھیلے اور غیر قانونی اسٹوریج بھی برآمد کی گئی۔ ای پی اے ٹیم کو مزاحمت کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے ہتھیار پولیس کے حوالے کر دیے گئے۔

نمائندہ نیو نیوز لاہور اسامہ جہانگیر کے مطابق، ای پی اے حکام کا کہنا ہے کہ سموگ کے خاتمے اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے غیر قانونی صنعتی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں