ضلع کچہری لاہور: رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے کے چھ افسران کا جسمانی ریمانڈ آج کی سماعت میں فیصلہ ہوگا

03:10 PM, 3 Nov, 2025

لاہور: ضلع کچہری لاہور میں رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے کے چھ افسران کے جسمانی ریمانڈ کی سماعت آج ہوگی۔

سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں ہوگی۔ ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا ہے، جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔

مزیدخبریں