لاہور: ای چالان منصوبے کا دائرہ کار اب پنجاب کے 19 شہروں تک بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ 2018 میں لاہور شہر سے شروع کیا گیا تھا، جسے اب سمارٹ سیف سٹی کے نام سے صوبے کے دیگر شہروں میں بھی نافذ کیا جا رہا ہے۔
سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق، اب تک 1 کروڑ 78 لاکھ 3 ہزار 161 مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر شہریوں کو چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔ منصوبے کے تحت مستقبل میں پنجاب کے تمام اضلاع میں یہ پراجیکٹ شروع کرنے کا ارادہ ہے۔