لاہور:سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے 430 لاوارث افراد کو ان کے پیاروں سے ملوا دیا گیا ہے۔ ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے برسوں سے بچھڑے ہوئے افراد کو ان کے گھروں تک پہنچانے کا اہم کام انجام دیا ہے۔
سیف سٹی کی "میرا پیارا ٹیم" نے مختلف فلاحی اداروں کا دورہ کر کے گمشدہ افراد کے انٹرویوز اور ویڈیوز تیار کیں۔ ایدھی سنٹرز اور چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز میں موجود بچوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں، جس کے ذریعے مخصوص علاقوں میں سوشل میڈیا مہم کے ذریعے گمشدہ افراد کی شناخت اور ان کے اہل خانہ تک پہنچنے میں مدد ملی۔
یہ مہم نہ صرف گمشدہ افراد کی بازیابی میں کامیاب رہی بلکہ معاشرتی رابطے اور بچوں کی حفاظت کے لیے بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔