لاہور :ایف آئی اے لاہور زون کی جانب سے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کی۔
گرفتار ملزمان آصف علی اور سہیل اختر ہیں، جو کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے۔ایف آئی اے کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔