وزیر اعلیٰ پنجاب کا "اپنی چھت، اپنا گھر" منصوبہ حقیقت کے قریب، ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو گھروں کی تکمیل چند قدم دور

04:10 PM, 3 Oct, 2025

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کا خواب "اپنی چھت، اپنا گھر" جلد مکمل ہونے کے قریب ہے، جس کے تحت پنجاب میں ایک لاکھ مستحق خاندانوں کے گھروں کی تکمیل چند قدم دور ہے۔

صوبائی وزیر بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس میں اس اہم منصوبے سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ نے منصوبے کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر بلال یاسین نے بتایا کہ اب تک 87 ہزار سے زائد خاندانوں کو قرض کی ادائیگی کی جا چکی ہے جبکہ رواں ماہ مزید 13 ہزار خاندانوں کو قرض کی ادائیگی کی جائے گی۔

یہ منصوبہ پنجاب کے مستحق خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کر کے انہیں اپنا گھر بنانے میں مدد فراہم کر رہا ہے، جس سے صوبے میں رہائشی بحران کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں