چولستان میں ترقیاتی منصوبہ، پکی سڑکیں، صاف پانی اور مویشیوں کے لیے سایہ دار شیڈز کی فراہمی یقینی

04:16 PM, 3 Oct, 2025

لاہور:چولستان: پنجاب حکومت نے چولستان کے علاقے میں ترقیاتی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت تین سال کے اندر ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے متعدد بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

سینئر رپورٹر لاہور رنگ  کے مطابق اس منصوبے کے تحت چولستان میں پکی سڑکیں بنائی جائیں گی، جس سے علاقے کی نقل و حمل میں بہتری آئے گی۔ علاوہ ازیں، پینے کا صاف پانی بھی مقامی عوام کو فراہم کیا جائے گا۔

مزید برآں، مویشیوں کے تحفظ اور صحت کے لیے سایہ دار شیڈز بھی تعمیر کیے جائیں گے تاکہ گرمیوں میں جانوروں کو راحت پہنچائی جا سکے۔

یہ منصوبہ چولستان کے رہائشیوں کی زندگیوں میں نمایاں بہتری لانے اور علاقے کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں