نشتر کالونی میں بیوی پر تیزاب حملہ؛ وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ گئیں، مکمل تعاون کی یقین دہانی

04:23 PM, 3 Oct, 2025

لاہور: نشتر کالونی میں ایک خاتون پر تیزاب پھینکنے کا دردناک واقعہ پیش آیا، جس نے مقامی معاصرین میں شدید تشویش اور غم و غصّے کی لہر دوڑا دی۔نمائندہ لاہور رنگ  کے مطابق  واقعے کے بعد وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیر حنا پرویز بٹ متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ گئیں اور ان سے تعزیت کی۔

حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاندان کو مکمل طبی، مالی اور قانونی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت متاثرہ خاتون کے علاج و بحالی کے تمام انتظامات کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواتین کے خلاف تیزاب پھینکنے جیسے ظلم و تشدد کے جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے گی۔

صوبائی وزراء اور متعلقہ اداروں کو واقعے کی ہر پہلو سے چھان بین اور ملزم یا ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ پولیس و مقامی طبی اداروں سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ خاتون کو فوری طبی امداد اور حفاظتی اقدامات فراہم کیے جائیں۔

مزیدخبریں