لاہور: مصری شاہ پولیس نے لاہور میں پتنگ ساز فیکٹری پر چھاپہ مار کر ایک ملزم ارشد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے تقریباً 25 سو تیار شدہ پتنگیں اور خام مال برآمد کیا گیا ہے، جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ پتنگیں یورپ کے لیے خاص طور پر تیار کی جا رہی تھیں اور اس کاروبار سے غیر قانونی منافع کمایا جا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی پر پابندیوں کے باوجود غیر قانونی طور پر پتنگیں تیار کرنا اور فروخت کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔
پولیس نے ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے حوالہ کر دیا ہے اور مزید چھان بین جاری ہے تاکہ پتنگ ساز نیٹ ورک کے دیگر ارکان کا پتہ چلایا جا سکے۔