لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے زراعت پیشہ طبقے کے دل جیت لیے۔ کسانوں کو "پنجاب کی ریڑھ کی ہڈی" قرار دیتے ہوئے انہوں نے ایک ایسے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات سے مقامی کاشتکار کو محفوظ رکھنا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ اس اسکیم کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ وہ تمام کاشتکار جو 25 ایکڑ تک اراضی کے مالک ہیں اور گندم کی کاشت سے وابستہ ہیں۔فی ایکڑ 10 لٹر ڈیزل پر 150 روپے فی لٹر کی خصوصی سبسڈی دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز اس سبسڈی کے پورے نظام کی خود نگرانی کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا تاخیر کا سدِباب کیا جا سکے۔
مریم نواز نے اپنے خصوصی پیغام میں کاشتکاروں کو یقین دلایا ہے کہ وہ ان کے حقوق کی محافظ بن کر میدان میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہاعالمی منڈی میں تیل کا بحران پاکستان میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ بن رہا ہے، لیکن میں اپنے کسان بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑوں گی۔ کسان خوشحال ہوگا تو پنجاب ترقی کرے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گندم کی کٹائی اور تھریشنگ کے سیزن میں ڈیزل کی کھپت بڑھ جاتی ہے۔ ایسے میں 150 روپے فی لٹر کی سبسڈی کسانوں کی پیداواری لاگت میں نمایاں کمی لائے گی۔
پیداواری لاگت میں کمی: اس اقدام سے فی ایکڑ ہزاروں روپے کی بچت ہوگی۔
تیل کی قیمتوں کا دباؤ: عالمی بحران کے باوجود صوبائی حکومت نے اپنے وسائل سے کسان کو ریلیف فراہم کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔