لاہور:پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کے اخراجات میں کمی کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ ٹرین کے الائیڈ اسٹرکچرز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے بتایا کہ اس اقدام سے ماہانہ کروڑوں روپے کی بجلی سبسڈی بچائی جا سکے گی، کیونکہ حکومت سالانہ اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کرتی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق، اورنج لائن ٹرین کا ماہانہ بجلی بل تقریباً 1 ارب 90 کروڑ روپے ہے، جسے اب شمسی توانائی کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔