ٹریفک قوانین اور بھاری جرمانوں کیخلاف درخواست ناقابلِ سماعت۔۔۔قانون سازی ہو چکی، عمل کرنا شہریوں کی ذمہ داری: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

02:33 PM, 4 Dec, 2025

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک قوانین میں ترمیم اور بھاری جرمانوں کے خلاف دائر درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے دیا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون سازی ہو چکی ہے اور اس پر عمل درآمد کرنا شہریوں کی ذمہ داری ہے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ دیگر ممالک میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کہیں زیادہ سخت کیے جاتے ہیں، لیکن یہاں لوگ قانون پر عمل کرنے کے بجائے اسے ختم کرانے عدالت آ جاتے ہیں۔ عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

مزیدخبریں