لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے سے بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے پندرہ رکنی سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو کمیٹی کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سابق رکنِ قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا سٹیئرنگ کمیٹی کے شریک چیئرمین ہوں گے۔
کمیٹی میں اسکول ایجوکیشن، سرمایہ کاری و کامرس، صنعت و تجارت، سوشل ویلفیئر و بیت المال، اور ہنرمندی و چھوٹے کاروبار کی ترقی کے صوبائی وزرا بطور ارکان شامل ہوں گے۔ کمیٹی کا مقصد صوبے بھر میں جبری مشقت کے خاتمے، بچوں کے حقوق کے تحفظ اور عملی اقدامات کی نگرانی کرنا ہے۔