بسنت پنجاب میں واپس آئی، مگر قانون اور حفاظت لازمی ہے:عظمیٰ بخاری

03:36 PM, 4 Dec, 2025

لاہور:وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ  بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں 25 سال بعد بسنت کی خوشیاں واپس آ گئی ہیں، تاہم اب یہ تہوار محفوظ اور سخت قوانین کے تحت منایا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ خونی ڈور کا دھندا ختم کر دیا گیا ہے اور 18 سال سے کم عمر کے بچے پتنگ نہیں اُڑا سکیں گے۔ دھاتی یا کیمیکل ڈور کے استعمال یا فروخت پر 3 سے 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ بچوں کے پتنگ بازی ایکٹ کی پہلی خلاف ورزی پر 50 ہزار اور دوسری بار ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

ڈور بنانے اور بیچنے والوں کی رجسٹریشن لازمی کر دی گئی ہے اور ہر ڈور پر کیوآر کوڈ کے ساتھ شناخت ہوگی۔ موٹرسائیکل سواروں کے لیے حفاظتی اقدامات بھی لازمی قرار دیے گئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے شہریوں سے اپیل کی کہ قوانین کی پابندی کریں تاکہ اپنی اور دوسروں کی جان محفوظ رہے، اور بتایا کہ نئے ٹریفک قوانین کا مقصد صرف سزا نہیں بلکہ حفاظت ہے۔

مزیدخبریں