ستھرا پنجاب: جدید صفائی اور ماحول دوست انقلاب کی جانب بڑا قدم,اب گندگی پھیلانے والے افراد کو جرمانہ ہوگا

06:01 PM, 4 Dec, 2025

لاہور:پنجاب میں صفائی کے نظام میں انقلاب آنے والا ہے۔ روایتی جھاڑوؤں کو خیرباد کہہ دیا گیا اور اب گندگی پھیلانے والے افراد کو جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔ صوبے میں صفائی کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی اب ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز ہوں گی۔

وزیراعلیٰ نے "ویسٹ ٹو ویلیو" پراجیکٹ کے لیے وسط جنوری تک جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت دی ہے، جس کا مقصد فضلہ کو قیمتی وسائل میں تبدیل کرنا ہے۔

مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں ستھرا پنجاب کے ہر پہلو پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مزید جدت لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ اقدامات نہ صرف صوبے کی صفائی میں بہتری لائیں گے بلکہ ماحول دوست ٹیکنالوجی کے استعمال اور فضلہ کے بہتر انتظام کی طرف پنجاب کو گامزن کریں گے۔

مزیدخبریں