نواز شریف کی منظوری، گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کا آغاز

06:07 PM, 4 Dec, 2025

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ اس موقع پر خصوصی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی شریک ہوئے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ گوجرانوالہ کے عوام کا حق ہے جو انہیں بہت پہلے مل جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی ترقی اور عوام کو سہولت فراہم ہونے پر وہ بے حد خوش ہیں۔ منصوبے کے نفاذ سے شہر میں جدید ٹرانسپورٹ سہولیات میسر آئیں گی اور شہریوں کے روزمرہ سفر میں آسانی ہوگی۔

مزیدخبریں