لاہور میں بسنت کے نرالے رنگ: لاہوری معیشت میں 5 ارب روپے سے زائد کے اضافے کا امکان

05:09 PM, 4 Feb, 2026

لاہور:  زندہ دلانِ لاہور کا تاریخی تہوار 'بسنت' شہر کی معیشت کے لیے ایک بڑا سہارا ثابت ہو رہا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق، اس سال بسنت کی سرگرمیوں سے لاہور کی معیشت میں 5 ارب روپے سے زائد کا زبردست گردشِ سرمایہ متوقع ہے۔بسنت کا باقاعدہ آغاز ہونے سے قبل ہی لاہوریوں نے جیبیں کھول دی ہیں۔ پتنگوں اور ڈور کی خریداری پر اب تک 50 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جا چکی ہے۔ شہر کے قدیم بازاروں اور ہول سیل مارکیٹوں میں خریداروں کا تانتا بندھا ہوا ہے، جس سے چھوٹے پیمانے کے کاریگروں اور دکانداروں کے کاروبار میں تیزی آگئی ہے۔
بسنت کے جشن کے لیے چھتوں، ہوٹلوں اور رہائشی علاقوں کی بکنگ کا شعبہ سب سے زیادہ منافع بخش ثابت ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق     اندرون شہر کی چھتوں اور مشہور ہوٹلوں کی بکنگ پر 2 ارب روپے تک خرچ کیے جانے کا امکان ہے۔    لاہور سے باہر اور بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی بڑی تعداد نے پہلے ہی رہائش گاہوں کا انتظام کر لیا ہے۔

مزیدخبریں