وزیر اعلیٰ مریم نواز کا 'دھی رانی' پروگرام: حافظ آباد میں 102 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب

05:15 PM, 4 Feb, 2026

حافظ آباد:  حکومتِ پنجاب کے فلاحی منصوبے 'دھی رانی پروگرام' کے تحت ضلع حافظ آباد میں 102 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود و بیت المال پنجاب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ان کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ کے افسران، ضلع بھر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات اور نو بیاہتا جوڑوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
 ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شادی کی تقریب کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے تھے، جہاں مہمانوں کی تواضع روایتی جوش و خروش سے کی گئی۔ 'دھی رانی پروگرام' کے تحت ہر دلہن کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے ضروری گھریلو سامان اور مالی امداد بھی فراہم کی گئی۔
شرکاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں غریب خاندانوں کی بیٹیوں کی رخصتی کا بیڑہ اٹھانا ایک عظیم خدمت ہے۔

مزیدخبریں