حد نگاہ میں بہتری کے بعد موٹروے ایم-3 اور ایم-4 ٹریفک کے لیے کھل گئے

10:43 AM, 4 Jan, 2026

لاہور:موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حد نگاہ میں بہتری کے بعد موٹروے ایم-3 کو فیض پور سے سمندری تک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔

اسی طرح، موٹروے ایم-4 کو بھی حد نگاہ میں بہتری کے بعد پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ تک ٹریفک کے لیے کھولا گیا ہے۔

ترجمان نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران ہدایات اور ٹریفک قوانین پر عمل کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں