لاہور میں نئے سال کی خوشیوں کا آغاز، میراتھن ریس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا

12:52 PM, 4 Jan, 2026

لاہور میں نئے سال کے آغاز پر سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ چیف ٹریفک آفیسر (CTO) لاہور نے خود 10 کلومیٹر کے ٹریک پر دوڑ کر میراتھن کا آغاز کیا اور شرکا کو حوصلہ دیا۔

میراٹھن میں تین کیٹگریز رکھی گئی تھیں: 5 کلومیٹر، 10 کلومیٹر اور 20 کلومیٹر، جن میں شہریوں نے صحت مند طرز زندگی اور جسمانی فٹنس کے فروغ کے لیے بھرپور حصہ لیا۔ شرکا نے میراتھن میں حصہ لینے کو لاہور میں شہری سرگرمیوں اور کمیونٹی انگیجمنٹ میں شامل ہونے کا خوشگوار موقع قرار دیا۔

سٹی ٹریفک پولیس نے ایونٹ کے دوران سیکیورٹی اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا۔ اس میراتھن کا مقصد نہ صرف شہریوں کی جسمانی فٹنس بڑھانا تھا بلکہ لاہور میں مثبت اور صحت مند تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینا بھی تھا۔

مزیدخبریں