لاہور سمیت پنجاب بھر میں ناشتہ پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 مراکز بند، لاکھوں کے جرمانے

03:38 PM, 4 Jan, 2026

لاہور:ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آمنہ رفیق کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور میں چھٹی کے روز ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ کی۔ شہر لاہور میں 34 معروف ناشتہ پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا، جہاں ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیاء پر 3 معروف ریسٹورنٹس بند کر دیے گئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق صوبے بھر میں مجموعی طور پر 597 ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، جس کے دوران 7 پوائنٹس بند جبکہ 225 دکانوں کو 26 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے احکامات پر حلوہ پوڑی، نہاری، پائے اور مرغ چنے کی دکانوں کو خصوصی طور پر چیک کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں