لاہور:لاہور کے علاقے گندی بمبی میں میاں منشی ہاسپٹل کے قریب واقع ایک کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، جس کے باعث گودام کو مکمل طور پر جلنے سے بچا لیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن کے دوران گودام سے ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا، جسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔