مریم نواز کی کاوشیں رنگ لے آئیں: پنجاب ایگریکلچر میکانائزیشن کے دور میں داخل، اربوں روپے کی سبسڈی جاری

11:15 AM, 4 Jun, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زراعت دوست پالیسیوں اور کاوشوں کے نتیجے میں پنجاب باقاعدہ طور پر 'ایگریکلچر میکانائزیشن' کے جدید دور میں داخل ہو گیا ہے۔ صوبے بھر کے کھیتوں کو جدید بنانے کے لیے ہائی پاور گرین ٹریکٹر، ہائی ٹیک کمبائنڈ ہارویسٹر اور سپر سیڈر کسانوں تک پہنچا دیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی 'گرین ٹریکٹر اسکیم' کے تحت صوبے کے کاشتکاروں کو اربوں روپے کی بڑی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 9 ہزار 500 ہائی پاور ٹریکٹرز پر کسانوں کو فی ٹریکٹر 10 لاکھ روپے کی خطیر سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، 50 سے 65 ہارس پاور کے مزید 10 ہزار ٹریکٹرز کاشتکاروں کو 5 لاکھ روپے فی ٹریکٹر کی سبسڈی کے ساتھ دیے جا رہے ہیں۔
زراعت کو مزید فروغ دینے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ اگلے مالی سال کے دوران کسانوں کو مزید 20 ہزار گرین ٹریکٹرز فراہم کیے جائیں، تاکہ صوبے میں فصلوں کی پیداوار کو عالمی معیار کے مطابق بڑھایا جا سکے۔

مزیدخبریں