پنجاب میں سستی اشیاء اور روزگار کی فراہمی کا بڑا منصوبہ: وزیر اعلیٰ کا 27 نئے سہولت بازاروں کی جولائی تک تکمیل کا حکم

11:44 AM, 4 May, 2026

لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے کے عوام کو مہنگائی سے بچانے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے بڑے پیمانے پر 'سہولت بازار' نیٹ ورک پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو 27 نئے سہولت بازاروں کی تعمیر جولائی تک مکمل کرنے کا حتمی ہدف دے دیا گیا ہے۔
اس منصوبے کی خاص بات جدید طرز کے موبائل بازار ہیں جنہیں ’سہولت آن دی گو‘ کا نام دیا گیا ہے۔    صوبے کے مختلف اضلاع میں ایسے 13 جدید بازار قائم کیے جائیں گے۔    ان بازاروں کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز کے قریب سستی اور معیاری اشیاء کی فوری فراہمی یقینی بنانا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس اقدام سے جہاں عام آدمی کو سستی اشیاء ملیں گی، وہیں صوبے میں روزگار کا ایک بڑا انفراسٹرکچر بھی تیار ہوگا ۔     1300 نئے کاروبار: ان 27 بازاروں کے قیام سے مجموعی طور پر 1300 نئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (سٹالز اور دکانیں) شروع ہوں گے۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق، اس منصوبے سے 600 سے زائد افراد کو براہِ راست ملازمتیں میسر آئیں گی، جبکہ ہزاروں افراد بالواسطہ طور پر مستفید ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے والے اس منصوبے میں کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ جولائی تک تمام بازاروں کو فعال کر کے شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا تاکہ عوام کو روزمرہ کی اشیاءِ ضروریہ کنٹرول قیمتوں پر دستیاب ہو سکیں۔

مزیدخبریں