لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کنٹرول کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی

03:57 PM, 4 Nov, 2025

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں سموگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیش نظر سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے واسا اور ایل ڈی اے کے ذمہ دار افسران کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ واسا اپنے جاری منصوبوں کی تفصیلات جمع کرائے۔

عدالت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار پر عمل درآمد کو یقینی بنانے، شادی ہال رات 10 بجے بند کرنے اور ایک ماہ کے لیے اتوار کو کمرشل سرگرمیاں محدود کرنے کی تجویز دی۔ محکمہ ماحولیات کو موٹر بائیک اسکواڈز اور رکشوں کی انسپکشن جاری رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

سماعت کے دوران واسا کے جاری پروجیکٹس پر نوٹس لیتے ہوئے عدالت نے سوال کیا کہ چھ ماہ سے جاری کھدائی اور مٹی کے پھیلاؤ سے شہر کی فضا پر کیا اثر پڑ رہا ہے۔ سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی گئی۔

مزیدخبریں